کریم نگر کے مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار کے طالب علم نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی
مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار گودام گڈہ ،کریم نگر کے ایک ہونہار ،کمسن طالب علم محمد سردار خان ولد چھوٹو خان متوطن کریم نگر نے ایک ہی نشت میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ،صبح تہجد سے لے کر مغرب تک پورا قرآن مجید مدرسہ ہذا کے اساتذہ کی نگرانی میں سنایا۔اختتام پر بعد نماز مغرب دعائیہ نشست کا انعقاد عمل میں آیا ،جس میں طالب علم کی حوصلہ افزائی اور تہنیت کی گئی ،حافظ سید رضوان فلاحی ناظم مدرسہ نے طالب علم اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مفتی صادق حسین قاسمی ڈائرکٹرالقلم فائونڈیشن کریم نگر نے کہا کہ یہ قرآن مجید کا معجزہ ہی ہے کہ ایک کمسن طالب علم صبح سے لے کر شام تک ایک ہی نشست میں قرآن کریم مکمل سنایا ہے،یہ بڑی سعادت مندی اور خوش نصیبی کی بات ہے،اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کے سینوں کو اس قرآن مقدس کے لئے منتخب فرماتا ہےا ور ان کے قلوب میں محفوظ کرتا ہے،ورنہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں کہ ایک نشست میں قرآن مجید سناسکے ،قابل مبارکباد ہےوالدین،اساتذہ اور مدرسے کے ناظم جن کی محنتوں اور مسلسل جد و جہد کی وجہ سے یہ متبرک موقع حاصل ہوا ۔اس موقع پر مولانا خواجہ فرقان قاسمی ،مولانا حیدر اسعدی،مولانا عبداللہ سلیم ،مولانا عصیم الدین،مفتی محمد شاداب تقی ،حافظ احمد منقبت شاہ خان،حافظ ضیاء اللہ خان ،حافظ وسیم الدین،حافظ فرید الدین امجد،حافظ صادق علی،حافظ وسیم احمد،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ ،حافظ اسماعیل نے طالب علم اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی،مولانا محمد کاظم الحسنی کی دعا پر اجلاس مکمل ہوا۔