جنرل نیوز

 ضلع نارائن پیٹ میں “حق ہمارا بھی تو ہے “کے عنوان پر قانونی بیداری مہم : نارائن پیٹ کے ضلع جج محمد

نارائن پیٹ: 3 نومبر (اردو لیکس)

ضلع نارائن پیٹ میں “حق ہمارا بھی تو ہے “کے عنوان تحت نارائن پیٹ کے ضلع جج جناب محمد عبد الرفیع کے بمؤجب ضلع مستقر اور ضلع کے تمام مواضعات میں قانونی بیداری مہم بتاریخ 31/اکتوبر تا 13 نومبر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں نارائن پیٹ ضلع بار ایسوسیشن کے اراکین وکلأ و پیارا لیگل سروسس کے رضاکاروں کی جانب سے قانونی شعور بیداری مہم کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔نارائن پیٹ بار ایسوسیشن کے صدر دامودر گوڑ ایڈوکیٹ اور سکریٹری جناب عبدالسلیم سینئر ایڈوکیٹ کی جانب سے گروپس کی تشکیل دی گئی ،زیر نظر تصویر میں کرشنا گوڑ ایڈوکیٹ گروپ لیڈر کی صدارت میں فیّاض احمد تاچی ایڈوکیٹ ،فیض احمد چاند ایڈوکیٹ نے پیرا پللہ دیہات میں مقامی عوام سے مخاطب کر کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق ،مزدوروں کے حقوق اور دیگر روز مرہّ کی زندگی میں عمل میں لائے جانے والے قوانین کی واقف کروایا اور ۱۲ تاریخ بروز ہفتہ لوک عدالت سے استفادہ کی تلقین کی۔اس موقع پیرا لیگل رضاکار آجمّہ و دیگر رضاکار اور مقامی عوام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button