تلنگانہ

طلبہ کے لئے قائم ملک کے پہلے اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر ایڈ وینچر پارک کا فاؤنڈرز فیسٹ

حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر ۔ پریس ریلیز۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی پہل سے قائم ایڈ وینچر انکیوبیشن فاؤنڈیشن ،ہندوستان کا پہلا اور سب سے بڑا طلبہ پر توجہ مرکوز کرنے والا اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پر فاؤنڈرز فیسٹ 23 – دی گریٹ حیدرآباد بزنس چیلنج کا انعقاد کر رہا ہے۔ باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں منعقدہ دو روزہ فاؤنڈرز فیسٹ میں 200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروبار اکھٹا ہوں گے۔

 

ایڈ وینچر پارک کے نوجوان سی ای او معراج فہیم نے فاؤنڈرز فیسٹ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈرز فیسٹ شہر کے صنعت کار، معماروں، ڈیزائنرز، کاروباری افراد، انفلوئنسرس کو یکجا کرتا ہے۔ یہ فیسٹ سرمایہ کاروں، سرپرستوں اور صنعت کے دیگر SMEs کو نمائش اور ساتھ ہی ساتھ نیٹ ورک بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد مقامی اور چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروبار کی صنعت کے لئے جدت، اور ان میں آگاہی کو فروغ دینا اور ان کی ہمت افزائی کرناہے۔ فاؤنڈرز فیسٹ کےایونٹ میں داخلہ ہر ایک کے لیے مفت ہے اور ہر عمر کے سامعین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر پیش بہترین اسٹارٹ اپس کے لئے مقابلہ بھی ہوگا ۔ بزنس چیلج جیتنے والے اسٹارٹ آپ کو پانچ لاکھ روپئے اور پانچ انفرادی ونرس کو فی کس پانچ لاکھ روپئے کے انعامات دیئے جائیں گے ۔ہر کوئی 2 دن (31 ڈسمبر 2023 اور یکم جنوری 2024) دونوں یا کسی بھی دن مفت میں اس نمائش کا دورہ کر سکتا ہےاور 200 اسٹالز کی سرگرمیوں اور خریداری کی وسیع رینج سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ فاونڈرس فیسٹ ، شاپنگ سے دلچسپی رکھنے والوں اور ہر خاص و عام ایک کو خوش آمدید کہتا ہے۔ معراج فہیم نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ یہاں حیدرآباد کے ابھر تے ہوئےبومنگ اسٹارٹ اپس کی طرف سے مختلف قسم کی اختراعی مصنوعات کی پیشکشں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں عوام کے لئےچھوٹے کاروبار کی مصنوعات اور دستکاری، زیورات، کھانے پینے کے اسٹال دستیاب ہوں گے ۔

 

۔فاؤنڈرس فیسٹ دو روزہ ایونٹ کے دوران مشہور Infleuncers، اسٹارٹ اپ کے فاونڈرس طلبہ، اینجل انوسٹرس، چھوٹے کاروباری مالکان اور 30,000 افراد کے شرکت کی توقع ہے ۔ اس موقع پرحیدرآباد کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی نامی گرامی شخصیات کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیاہے۔ فاؤنڈرس فیسٹ کا ، پبلک گارڈن، نامپلی حیدرآباد میں31 دسمبر اور 1 جنوری کو رات صبح 10 بجے رات 9.30 بجے تک سے مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ایڈوینچر پارک کے بارے میں: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے قائم ایڈ وینچر پارک ایک طالب علم پر مرکوز، اسٹارٹ اپ کےابتدائی مرحلہ پر کام کرنے والا انکیوبیٹر ہے جس کا مقصد طلبہ کوبااختیار بنانا ہے۔طلباء کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس اپنے تعلیمی شیڈول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ایک وژن کے ساتھ آغاز کیا۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اپنے طلبہ کمیونٹی میں انکیوبیشن کے جذبہ کو ترقی دیں آئیڈیاز کو عملی شکل دینے میں مدد کریں اس طرح کہ طلبہ کوانفرادی سطح پر کوئی دشواری نہ پیش آئے۔

۔

مفت رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے، براہ کرم https://foundersfest.org/ پر جائیں یا رابطہ کریں۔اس کے علاوہ

[email protected] اور 9353994283

پر ربط پیدا کریں یایا ویب سائٹ: https://www.edventurepark.comوزٹ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button