جنرل نیوز

6 مارچ کو دارلعلوم سعیدیہ نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان نو فارغ فضلاء مدارس کے لئے تہنیتی وتربیتی اجلاس کا انعقاد

حضرت مولانا محمد عبد القوی صدر ریاستی رابط مدارس تلنگانہ کی شرکت  

6 مارچ کو دارلعلوم سعیدیہ نظام آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان نو فارغ فضلاء مدارس کے لئے تہنیتی وتربیتی اجلاس کا انعقاد حضرت مولانا محمد عبد القوی صدر ریاستی رابط مدارس تلنگانہ کی شرکت

 

نظام آباد 29 فروری (پریس نوٹ) شہر نظام آباد میں عصری ودینی تعلیم کا نوخیز ادارہ دارالعلوم سعیدیہ کے زیر اہتمام نوفارغ فضلاء مدارس کے لئے تہنیتی وتربیتی اجلاس بصدارت حضرت مولانا محمد عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد وصدر ریاستی رابط مدارس تلنگانہ منعقد ہونے جارہا ہے اس خصوص میں ذمہ داران کا ایک وفد منڈلوں کا دورہ کرتے ہوے مختلف تںظیموں اور اطراف واکناف کے علماء سے ملاقات کررہا ہے علماء کرام نے اس طرح کے ادارہ کے قیام کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے نیز نوجوان قابل علماء کرام کی جانب سے ملک وملت کے حالات کے پیش نظر اس طرح کے ادارہ کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد افسر مظہری بودہن حافظ شیخ اسماعیل ایڑپلی وحافظ عبدالقدوس کے علاوہ مولوی عیسی بانسواڑہ مفتی عمر بن عیسیٰ اور مفتی عبدالماجد چندور نے کرتے ہوئے شہر نظام آباد سے آے وفد کا استقبال کیا نیز علماء حفاظ ائمہ مساجد سے پرخلوص گذارش کی کہ اس پروگرام سے استفادہ کریں بڑی مسرت کی بات ہے کہ مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب مرحوم کی انتہائ پرمشقت زندگی کے مختلف احوال پر مشتمل کتاب محاسن ولی اللہ کی ترتیب ورسم اجرائی بھی ان علماء کرام کا ایک عظیم کارنامہ ہے 6/مارچ کو اس کتاب کا رسم اجراء بھی عمل میں آے گا مزید نیوایجوکیشن پالیسی کے حوالہ سے بات چیت کرتے مفتی عبدالماجد قاسمی امام وخطیب مسجد عابدہ نے آرمور پرکٹ اور نندی پیٹ کے علماء حفاظ مفتی عظیم الدین محمد سلیمان پرنسپل صفہ دی اسلامک اسکول اور حافظ محمد ابراہیم حافظ انیس الرحمان مولانا عبدالمقیم قاضی عبد المجید مولانا عظیم الدین حافظ عبدالرحمان سے گفتگو کرتے ہوے حالات کا جائزہ لیا اور انہی حالات کے پیش نظر عربی تعلیم کے ساتھ اسکول کی تعلیم کو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا اس موقع پرمولانا عبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے تمام ہی علماء حفاظ اور مولوی برادری سے اس پروگرام میں شرکت کی خواہش کی مولانا اکرام الدین مفتی رفیق ذاکر مولانا کبیر الدین سے راست رابطہ کرتے ہوئے دعاوں کی گذارش کی نندی پیٹ مدرسہ فلاح دارین کے سالانہ امتحانات بھی لئے گئے مفتی فیاض مولانا فیروز حافظ عبد الرشید حافظ عمران نے باضابطہ وفد کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی بات کہی اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی مفتی سہیل قاسمی مولنا ارشد علی قاسمی مولانا ابرار قاسمی وفد میں شریک رہے واضح رہیکہ تمام منڈلوں کا یہ دورہ شعبہ تعلیمات کے ذمہ دار حافظ فیاض مخدوم کی نگرانی میں ہوا

تمام علماء نظام آباد نے اس اقدم کو سراہتے ہوے مبارکباد دی اور اپنا ہمہ جہت تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button