جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے مولانا مصطفی مظاہری، مولانا لئیق احمد قاسمی، چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری کا خطاب

حج کی ادائیگی کا طریقہ کار بہت آسان ہے جس کے لئے جلد بازی نہ کریں 

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے مولانا مصطفی مظاہری، مولانا لئیق احمد قاسمی، چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری کا خطاب

نظام آباد:5/مارچ (اردو لیکس)حج سوسائٹی نظام آباد صدر مولانا شیخ اسماعیل عارفی کی صدارت میں منعقدہ پہلے تربیتی اجتماع سے مولانا سید مصطفی مظاہری لاتور نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج کی ادائیگی کا طریقہ کار بہت آسان ہے جس کے لئے عجلت نہ کریں اور اطمینان سے حج کے ارکان کی ادائیگی کریں۔

 

مولانا سید مصطفی مظاہرہ حج سوسائٹی نظام آباد رجسٹرڈ کے زیر اہتمام اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں عازمین حج کے پہلے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احرام کی حالت میں رہنے تک وہ دنیاوی غیر ضروری باتوں سے اجتناب کریں۔ تلبیہ کثرت سے پڑھے اور ذکر افکار اور نمازوں کی پابندی و قرآن کی تلاوت کرتے رہے۔ مولانا نے کہاکہ عازمین حج کی پہلی مرتبہ کعبۃ اللہ پر نظر پڑتے ہی درود پڑھیں اور یہ دعا مانگین کہ جب تک وہ حج کے ایام میں مانگی گئی ہر دعا کو قبول کریں۔ انہوں نے کہاکہ حالت احرام میں نکاح بھی نہیں کیا جاسکتا اور غسل کی ضرورت پیش آئے تو غسل بھی کرسکتے ہیں۔ عمرہ و حج کے دوران کعبتہ اللہ کے 7طواف کے چکر اور حجر ہ اسود کے 9بوسے لینا پڑتا ہے اور زم زم پینے کے موقع پر جو بھی نیت کرکے پیئے گا اس کی نیت پوری ہوگی۔ زم زم متبرک پانی ہے

 

منافق کو زم زم نہیں پچتا۔ مولانا مصطفی مظاہری نے کہاکہ مزدلفہ کی رات شب قدر سے افضل ہے۔ طواف کے بعد دو رکعت واجب طواف نماز پڑھیں تب ہی حج کے فرائض کی تکمیل ہوگی۔ مولانا لئیق احمد قاسمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ طواف زیارت کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔ حج کے بہت باریک باریک مسائل ہیں ایک ایک سنت پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ ملیں گے۔ جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی وہ اللہ کی اطاعت ہوگی۔ انہوں نے اللہ رسول کی محبت سے اپنے آپ کو سرشار کرنے کی ترغیب دی اور کہاکہ نبی ﷺ کے عشق میں رنگ جائیں مستانے بن جائیں دیوانے بن جائیں۔ یہودیوں و نصرانیوں کی ہرگز نقل نہ کریں۔

 

تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری نے تربیتی اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے عازمین حج کو مخاطب کیا اور کہاکہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اس کی ادائیگی کیلئے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا انتخاب کرتا ہے۔ چیرمین طارق انصاری نے مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر محمد نصیر الدین سکریٹری کی قیاد ت میں حج سوسائٹی نظام آباد کی تین دہوں سے کی جارہی بے مثال و عمدہ کارکردگی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ حج سوسائٹی کئی برسوں سے عازمین حج کی بے لوث خدمت کرتے چلی آرہی ہے قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے عازمین حج سے ملک و ریاست اور نظام آباد میں امن و امان قومی یکجہتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عازمین حج کو اقلیتی کمیشن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

 

جنرل سکریٹری حج سوسائٹی محمد نصیر الدین موظف لکچرار نے حج سوسائٹی نظام آباد کی تیس سالہ خدمات و کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ جاریہ سال عازمین حج کو سب سے پہلے مدینہ منورہ لے جایا جائے گا انہوں نے بتایاکہ حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے ماہ رمضان کے بعد دو اور تربیتی اجلاس عازمین حج کیلئے منعقد کئے جائیں گے اس کے علاوہ 14/اپریل کو تبلیغی جماعت کی جانب سے جامع مسجد مرکز نظام آباد میں عازمین حج کیلئے تربیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا۔ انہوں نے عازمین حج سے کہاکہ مختلف تنظیموں و مسلکوں کی جانب سے تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں مسلکوں کا شکار نہ بنیں اور گمراہ نہ ہوں اور جو بہتر عمل ہے اس پر عمل کریں۔

 

محمد نصیر الدین نے متحدہ ضلع نظام آباد سے ریاستی حج کمیٹی نے دو خادم الحجاج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا ہے ان میں تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے نظام آباد کے محمد یوسف جن کا سیل نمبر 9032334210ہے اسی طرح کاماریڈی سے محمد عقیل حسین جن کا سیل نمبر9493452256ہے حج کے دوران ان سے فون پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔ اس تربیتی اجتماع میں حج سوسائٹی نظام آباد کے ذمہ داران مولانا سید سمیع اللہ، محمد افضل الدین، اظہر فاروقی، مفتی رفیق، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، محمد سلیم، سید ذکی الدین، کے علاوہ محمد مصیب خان، گولڈن ویلفر سوسائٹی پھولانگ کے ذمہ داران عزیز خان، ایم اے فصیح، محمد اعجاز کے علاوہ عازمین حج کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر حج سوسائٹی صدر شیخ اسماعیل عارفی اور سید سمیع اللہ نے تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں نائب صدر حج سوسائٹی محمد اظہر فاروقی توسط سے سید نعمت علی سلیم سیٹھ مرحوم کے فرزند ڈاکٹر سید فصاحت علی حال مقیم امریکہ نے عازمین حج کیلئے ظہرانہ کا نظم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button