تلنگانہ

نظام آباد ایم ایل اے گنیش گپتا نے شہر کے اقلیتی علاقوں کو ترقیاتی اقدامات سے محروم رکھا

آٹو نگر تاجرین کے اجلاس سے کانگریس اربن امیدوار محمد علی شبیر کا خطاب.

نظام آباد. 18 /نومبر (پریس ریلیز) شہر کے آٹو نگر اولڈ موٹر پارٹس تاجرین و میکانیک ایسوسی ایشن کے ہمراہ آٹو نگر ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سے ایم آر گارڈن فنگشن ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر نے شرکت کی.

 

اجلاس میں شرکت کیلئے محمد علی شبیر کی آمد پر آٹو نگر تاجرین و دیگر سینکڑوں افراد کی جانب سے کانگریس پارٹی امیدوار محمد علی شبیر کا والہانہ استقبال کیا گیا. بعد ازاں محمد علی شبیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران تلنگانہ ریاستی حکومت بالخصوص نظام آباد اربن کے منتخبہ نمائندہ و اربن ایم ایل اے نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے شہر کے تمام اقلیتی اور سلم علاقوں کو ترقیاتی اقدامات و منصوبوں سے محروم رکھا گیا. شہر کے تمام اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی اقدامات و منصوبوں کا فقدان ہے. لیکن کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر نظام آباد شہر کی ترقی اور تمام طبقات کی خوشحالی کیلئے نمایاں کردار ادا کریں گی. انھوں نے کہا کہ برسراقتدار ریاستی حکومت اور اسکے منتخبہ نمائندے اپنے حلقوں کی ترقی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے.

 

محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں ہی آٹو نگر نظام آباد کا قیام عمل میں آیا تھا. لیکن ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تجارتی و صنعتی علاقے آٹو نگر کو بھی برسراقتدار سیاسی جماعت کے مقامی منتخبہ رکن اسمبلی نے متعلقہ آٹو نگر تاجرین و ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے بارہا تحریری نمائندگی کہ ترقیاتی اقدامات و منصوبوں سے محروم رکھا ہے. اجلاس کے دوران ریاستی نائب صدر کانگریس طاہر بن ہمدان نے بھی خطاب کیا. اجلاس سے سابقہ صدر آٹو نگر ایسوسی ایشن و سینئر قائد کانگریس سید مقبول اوسط نے گذشتہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت کے بعد سے مسلسل زیر التوا آٹو نگر علاقے اور تاجرین کے مسائل و مطالبات پر روشنی ڈالی.

 

سید امجد صدر آٹو نگر ویلفیئر سوسائٹی و تاجرین نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے آٹو نگر علاقے اور تاجرین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی جانب محمد علی شبیر کی توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ تلنگانہ میں برسراقتدار ریاستی حکومت کے مقامی منتخبہ اعلی قیادت و اربن ایم ایل اے نظام آباد مسٹر بی گالہ گنیش گپتا سے ایسوسی ایشن کی جانب سے انکے دیرینہ مطالبات و حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے بارہا تحریری میمورنڈم دیا گیا. لیکن کوئی سنوائی نہیں کی گئی. آٹو نگر جیسے صنعتی و تجارتی علاقے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے صرف دلفریب وعدے کیے گئے. نظام آباد شہر کے تمام طبقات کی عوام کے ساتھ آٹو نگر علاقے کے سینکڑوں تاجرین بھی تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے کے منتظر ہیں. اس اجلاس سے بسمت مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن چیرمن و دیگر پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے آئے کانگریس پارٹی قائدین نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریاست میں کانگریس پارٹی کا اقتدار میں آنا بیحد ضروری ہے.

 

آٹو نگر تاجرین نے کانگریس پارٹی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے نظام آباد اربن سے کانگریس پارٹی امیدوار محمد علی شبیر کی تاریخ ساز کامیابی کیلئے انکے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے اور محمد علی شبیر کی تائید و حمایت کا بھی اعلان کیا. اس اجلاس میں آٹو نگر تاجرین و دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد و نوجوانوں نے محمد علی شبیر کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے انکے ہاتھوں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی.

اس اجلاس میں محمد علی شبیر کے ہمراہ سینئر کانگریس پارٹی لیڈر سید نجیب علی ایڈوکیٹ. سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد جاوید اکرم. صدر سٹی کیشو وینو. این رتناکر. اشفاق احمد خان پاپا. محمد عیسی. میئر کاظم علی. مرزا افضل بیگ تیجان. و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button