ایجوکیشن

کریم نگر میں اقامتی اسکولس اور کالجوں میں اساتذہ اور لکچررس کی جائیدادوں کے امتحانات کی تیاری سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا کامیاب انعقاد

ریاست تلنگانہ کے اقامتی اسکولس و کالجوں میں ٹیچرس اور لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں کی خانہ پوری کے ضمن میں تلنگانہ اردو ٹرینڑ ٹیچرس کی جانب سے ضلع کریم نگر کے کریم نگر فنکشن ہال میں منعقدہ شعور بیداری پروگرام میں ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر کریمنگر پی مدھو سدھن صاحب آر یل سی ٹمریز بی امبیڈکر اور جنرل سیکریٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر شیخ ابو بکر خالد صاحب نے مخاطب کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے اپیل کی کہ کے وہ محنت اور لگن کے ساتھ مکمل نصاب کا گہرائی سے مطالعہ کرتے ہوئے ان جائیدادوں کی حصولیابی کے لیے حتی المقدور کامیاب کوشش کریں۔ شیخ ابو بکر خالد صاحب نے اعلان کیا کہ متحدہ ضلع کریم نگر کے اہل امیدواروں کے لیے paper 1 اور2 paper کی مفت کوچنگ دی جائے گی.بی. امبیڈکر صاحب RLC ٹمریز کریم نگر نے ٹمریز اسکولس اور کالجس میں موجود جائیدادیں کو حاصل کرنے کے زرین موقع سے استفادہ کی خواہش ظاہر کی اور انہوں ٹمریز اسکولس اور کالجس میں مسلم طلبا و طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلے کی اپیل کی۔ پی مدھو سدھن صاحب DMWO کریم نگر نے کہا کہ وہ اقلیتوں کی کوچنگ کے لیے بھرپور تعاون کریں گے ۔

سید افضل محی الدین سرپرست ٹرینڑ ٹیچرس، نثار احمد پروانہ سینئر جنرلسٹ کریم نگر اور قاضی محمد شجیع الدین سرپرست ٹرینڑ ٹیچرس نے تلنگانہ اردو ٹرینڑ ٹیچرس کے واقفیتی و شعور بیداری پروگرام میں امیدواروں کو تیاری کے ضمن میں مکمل رہنمائی کرتے ہوئے کے تمام امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ روزانہ 14 گھنٹے مطالعہ کریں اور ٹیچرس اور لکچررس عہدوں کیلئے سخت محنت کر یں۔دیگر مصروفیات کو ختم کرتے ہوئے صرف ان جائیدادوں کی حصولیابی کے لئے انتھک کوشش کریں ۔

جناب سرور شاہ بیابانی سرپرست اعلیٰ اردو ٹرینڑ ٹیچرس اپنے صدارتی خطاب میں امیدواروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار اپنے وقت ضائع نہ کریں اور تمام مضامین کا گہرائی سے مطالعہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بہترین رہنمائی کرنا ھے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام اہل امیدوار اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے صحیح معنوں میں محنت کرتے ہوئے روز گار حاصل کریں گے۔ اورمستقبل کے بہترین معلم بنیں گے۔

جناب سید افضل محی الدین نے اپنے توسیعی لیکچر میں بتایا کے ریاست تلنگانہ میںTGT کی کل 4006 مخلوعہ جائیدادیں ہیں ان میں 290 مختلف مضامین کے لیے تمام مُسلم اقلیتی امیدوار اہل ہیں

اور B C E کی 12 جائیدادیں ہیں۔ PGT کی کل 1276 مخلوعہ جائیدادیں ھیں جن میں 312 جائیدادیں مسلم اقلیت کے لیے ہیں اور 17 جائیدادیں BC E زمرے کی ہیں ریاست تلنگانہ کے تمام اقامتی کالجس میں جونیئر لکچررس کی کل مخلوعہ جائیدادیں 1924 ہیں ان میں 549 مختلف مضامین کے لیے اقلیتی امیدوار اہل ہیں، ان میں 15 جائیدادیں BC E زمرے کے تحت ہیں اور بتایا کہ

ملٹی زون (1) میں اردو جونیئر لکچررس کی 14 جائیدادیں ہیں اسکے لیے تمام اردو گریجویٹس اہل ہیں۔اظہار حسین اظہار نے مو ثر انداز میں اجلاس کی کاروائی چلائی. اجلاس کا آغاز حا فظ عبدالمجید اشتیاق معتمد عمومی ٹرینڑ ٹیچرس کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔روبینہ انجم نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔افتتاحی کلمات سید خواجہ اظہر الدین نے پیش کی۔

 

اس پروگرام میں حافظ یاسین،شوکت بیگ۔ حافظ یاسین محمد شوکت بیگمصطفی شریف کے علاوہ خواتین ٹرینڈ ٹیچر مسرت جہاں،نکہت رعنا،عائشہ ثمین،حمیرا نوشین ادیبہ شگفتہ زبیدہ قیصری تحسین کے فوزیہ کوثر اور محمد سعادت علی معلم سدی پیٹ کے علاوہ متحدہ ضلع کریم نگر کے اردو ٹرینڑ ٹیچرس کی کثیر تعداد شریک رہی.

متعلقہ خبریں

Back to top button