تلنگانہ

گورنر تمیلی سائی سوندریہ راجن ، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مرکزی وزیر کشن ریڈی کا عادل آباد میں شاندار استقبال

عادل آباد۔4/مارچ (اردو لیکس) گورنر تمیلی سائی سوندریہ راجن اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور مرکزی وزیر کشن ریڈی کی عادل آباد آمد کے موقع پر   عادل آباد ضلع انچارج وزیر سیتاکا ، ضلع کلکٹر راہل راج اور ضلع ایس پی غوث عالم و دیگر عہدیداران نے عادل آباد آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور شال پوشی کے ذریعے تہنیت بھی پیش کی۔

 

واضع رہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی پہلی مرتبہ عادل آباد کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندرا مودی کا گورنر ، چیف منسٹر ، وزیر سیتاکا اور عہدیداران استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم نریندرا مودی عادل آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کہ بعد اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں منعقدہ بی جے پی کی پبلک میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں۔جبکہ چیف منسٹر آفیشل پروگراموں میں شرکت کے بعد حیدرآباد روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button