جنرل نیوز

نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے یتیم طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم _ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کا خطاب

نارائن پیٹ 9/اپریل(اردو لیکس)ملک اور قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نارائن پیٹ جناب ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اردو بھون شاتاواہانہ کالونی نارائن پیٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم اسکالرشپس برائے یتیم طلباء و طالبات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ایجوکیشنل آفیسر جناب ایس لیاقت علی صاحب،و دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر نارائن پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والے 33 یتیم طلباء و طالبات میں ان کے سال بھر کی بقیہ فیس کل -/224750 کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اپنے خطاب میں رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے کہاکہ افراد کی مشترکہ کوششوں سے ہی سماج میں غریب افراد کو عزت سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔ معاشی طور پر پسماندہ افراد کو نظرانداز کرتے ہوئے کبھی بھی ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ بلا تفریق مذہب نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم قابل تعریف ہے۔ چونکہ نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ بلا تفریق مذہب کام کر رہا ہے تو ایسے میں تمام افراد کو اس سے جوڈ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب ڈاکٹر ایس لیاقت علی صاحب ضلع ایجوکیشن آفیسر نارائن پیٹ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعلیم کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ کئی ایسے طلباء و طالبات ہیں جو اسکول نوٹس بک خرید نہیں سکتے ایسے طلباء و طالبات کو بھی اس اسکالرشپ اسکیم میں مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جناب آرشد فیصل ذمہ دار نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے کہا کہ ٹرسٹ کا قیام تین سال قبل ہوا اس سے قبل نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اسکول کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔ امسال پانچویں جماعت تک کے یتیم طلباء و طالبات میں اسکالرشپ تقسیم عمل میں لائی گئی۔ انشاء اللہ اگلے سال ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم اسکول انتظامیہ سے شراکت کرتے ہوئے یتیم طلباء و طالبات کی نصف فیس اور ان طلباء و طالبات کو تعلیمی آشیا کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں۔

 

اس موقع پر انہوں ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ نارائن پیٹ زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پر ضلعی صدر پرائیویٹ اسکول اسوسئیشن سدرشن ریڈی، کے نرسمہا ریڈی، امیرالدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی، ضلعی صدر مجلس اتحادالمسلمین عبدالقادر، چاند پاشا صاحب این آر آئی، خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی، معین الدین صاحب، اعجاز حسین صاحب، عبدالقدیر سنڈکے، ستیش ایڈوکیٹ،یادیہ شیٹی،حسن الدین پٹیل صدر مدرس اقرا ماڈل اسکول، محمود انصاری، فیروز حسین، ذاکر حسین ہیڈ ماسٹر ماڈرن ہائی اسکول، حسن ملاں، نصیرالدین ظہیر الدین صوفی انور پاشا، محمد آصف و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button