تلنگانہ

اقتدار میں آنے پر حیدرآباد میں 24 گھنٹے پانی سربراہ کرنے وزیر تارک راماراو کا وعدہ

حیدرآباد _ بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے  تیسری میعاد کے لئے اقتدار میں آنے پر حیدرآباد میں 24 گھنٹے پینے کا پانی سربراہ کرنے کا وعدہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت نے ریاست میں ترقی اور بہبود کو ایک ساتھ انجام دیا ہے جو ریاست میں قائم امن سے ممکن ہوا ہے، اگر حیدرآباد کو کاسموپولیٹن شہر بنانا ہے تو یہ ایک مستحکم حکومت اور مضبوط قیادت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ایک اچھے لیڈر اور کام کرنے والی حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔وزیر موصوف نے چہارشنبہ کی رات حیدرآباد کے سیرلنگم پلی اور راجندر نگر میں بی آر ایس امیدواروں ار کے پوڈی گاندھی اور پرکاش گوڈ کے روڈ شو سے خطاب کیا۔

تارک راماراو نے کہا کہ عوام کی محبت رہی تو آئندہ معیاد میں میٹرو کو 250 کلومیٹر تک بڑھایا جائے گا۔ مضافاتی علاقوں میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرینج کا جدید نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی 24 گھنٹے فراہم کیا جائے گا جس طرح بلا وقفہ 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جا رہی ہے ۔

وزیر کے ٹی آر نے خبردار کیا کہ اگر پرامن حیدرآباد کو کانگریس کے ہاتھ میں چھوڑا گیا تو یہ تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس بدعنوانی کرکے ریاست کو برباد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر ہر چھ ماہ بعد تبدیل ہوتا ہے تو حیدرآباد کی ترقی ٹھپ ہو جائے گی۔ اقلیتوں سے کانگریس کو کوئی محبت نہیں ہے۔ پچھلے 50 سالوں میں اقلیتیں ووٹنگ مشین بنی ہوئی ہیں۔ 3 دسمبر کے بعد سوبھاگیالکشمی کے نام پر ہر خاتون کو 3 ہزار روپے دیں گے اور آسرا پنشن 5000 روپے ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اناپورنا اسکیم کے ذریعے سفید راشن کارڈ رکھنے والے ہر فرد کو باریک چاول تقسیم کیا جائے گا۔ سفید راشن کارڈ والے ہر خاندان کو ایک ہفتے کے اندر 5 لاکھ کا لائف انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کو گیس سلنڈر صرف 400 روپے میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button