انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ غزہ کے لیے عطیات مہم، اب تک 524 ملین ریال جمع 

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب فلسطینی عوام کے لئے اب تک ہزاروں ٹن غذائی اشیا، دوائین اور ضروری استعمال کی چیزیں فلسطین روآنہ کرچکا ہے اور مملکت کی جانب سے یہ سلسلہ ہنوز جاری بھی ہے۔ اس کار خیر میں مملکت میں رہنے والے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیات مہم میں اب تک 524 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔مہم شروع ہونے کےاب تک 9 لاکھ دو ہزار سے زیادہ افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔

 

ساھم پورٹل پر امدادی مہم جاری ہے۔ مملکت کی تمام مساجد میں غزہ کے لیے امدادی مہم کے حوالے سے نماز جمعہ کے خطبات میں عطیہ مہم کے بارے میں لوگوں کو مطلع کیا گیا۔واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’ساھم‘ پورٹل جاری کیا گیا ہے جہاں عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button