جنرل نیوز

نعتیہ مشاعرہ بسلسلہ عرس مبارک حضرت مرزا محمد حسین بیگ، رحمت آباد

کڈپہ ۔ محمود شاہد

آندھراپردیش کے شہر رحمت آباد میں بسلسلہ عرس مبارک حضرت مرزا محمد بیگ عرف استاد بابا کے آستانہ پر سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا اہتمام مشاعرہ کمیٹی و دبستگان آستانہ نے کیا تھا۔ مشاعرے کی صدارت عزت مآب سید شہ میر صاحب قادری، سجادہ نشین آستانہء حضرت سید شہمیر اولیا، تلپول نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر مظفر شہمیری، سابق وائس چانسلر عبد الحق یونیورسٹی، کرنول نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشاعرے مین مختلف شہروں سے تشریف لائے شعراء مظفر شہمیری، محمود شاہد، مشتاق احسن، ریاض کامل، نجیب احمد نجیب، طیب پاشا قادری اور مقامی شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button