جنرل نیوز

اف یہ گرمی۔۔۔۔۔ کھمم میں پھچلے ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت بام عروج پر _ نماز استسقاء کا اہتمام کریں

کھمم سے حافظ جواد کی رپورٹ 

اف گرمی۔۔۔۔۔ کھمم میں پھچلے ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت بام عروج پر ہے  سخت دھوپ اور گرمی کی شدت اور تمازت سے پھچلے ایک ہفتہ سے دن کے اوقات میں کھمم شہر کی سڑکیں ویران نظر آرہی ہے صبح 7 بجے سے ھی تیز دھوپ اور گرمی کی شدت بام عروج پر رہنے کی وجہ سے مزدور طبقے کو کام کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے

 

کھمم شہر میں سن اسٹروک سے بھی کافی لوگ متاثر ہو کر ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں دن کے اوقات میں عوام گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دیرے دن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کاروباری علاقے سنسنان دیکھے جا رہے ہیں گاہک ندارد جس کو لیکر تاجر بھی پریشان حال ہے ماہ جون کا نصف ماہ گزر نے کے باوجود بارش نہیں ہوئی۔

 

ایسے حالات میں بالخصوص اہل ایمان کو اللہ سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرناچاہئے بارش نہ ہونا بھی اللہ کے طرف سے ایک عذاب ہے لہذا کھمم شہر کے مسلمانوں سے پر خلوص گزارش ہے کہ موسم کے معتدل ہونے کے لیے اور بارش کے لیے اللہ کے سامنے دعا کرنے کی سخت ضرورت ہے اور بالخصوص نمازوں کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرناچاہئے اور نماز استسقاء کا اہتمام کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button