این آر آئی

“سعودی عربین تلگو اسوسی ایشن” کی دعوت افطار – بین مذاہب اتحاد کا بہترین مظاہرہ

ریاض ۔ کے این واصف

ایک ایسے ماحول می جہاں مختلف مذاہب کے درمیان کشیدگیاں بڑھتی جارہی ہیں ایسے وقت “سعودی عربین تلگو اسوسی ایشن” (SATA) ریاض نے ایک ایسی دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں روزہ دار افطار کررہے تھے اور غیر روزہ دار (غیر مسلم برادران) افطار پروس رہے تھے، غیر مسلم نے جا نماز بچھائی اور مسلمانوں نے مغرب کی نماز ادا کی، تلگو میں حمد و نعت شریف پڑھی گئی۔

 

ریاض کے ایک وسیع و عریض فنکشن ھال میں بین مذاہب اخوت و بھائی چارگی کا یہ ایک دل کو چھو لینے والا منظر تھا۔ SATA یہ افطار پارٹی کا اہتمام ہر سال کرتی ہے۔ جمعہ کے روز منعقد اس دعوت افطار میں 6 سو سے زیادہ مرد و خواتین نے شرکت کی۔ نماز تراویح کے بعد آندھرا کی مخصوص ڈشسس پر مشتمل عشائیہ پیش کیا گیا۔ سعودی عربین تلگو اسوسی ایشن “ساٹا” بلحاظ تعداد اراکین مملکت کی سب سے بڑی سماجی تنظیم ہے۔ جس مین ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بلا لالحاظ مذہب و ملت سارے تلگو بولنے والے صرف زبان کی بنیاد پر یکجا ہین۔ اس کی شاخین مملکت کے ہر شہر مین قائم ہیں۔ اس طرح تنظیم کے اراکین کی تعداد ہزارون میں ہے۔

 

نماز مغرب کے بعد ایک مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز حافظ و قاری سعادین ضیان کی قراءت کلام پاک سے ہوا اور تلاوت کردہ آیات کا تلگو مین ترجمہ مظہر نے پیش کیا۔ بانی صدر ملیش اور آنند راج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SATA کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے بین مذاہب اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی کا ساتھ رہنا اور اتحاد ہمارے ملک کی قدیم روایت ہے جو ہمین اپنے اجداد سے ورثہ میں ملی ہے۔

 

کلیدی مقرر عامر معروف نے “رمضان اور قرآن کریم” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن نسل انسانی کے لئے زندگی گزارنے کا ایک Manual ہے۔ اس کے تراجم دنیا کی بیشتر زبانوں میں دستیاب ہیں۔ قرآن حکیم میں جدید سائنسی علوم پر واضع اشارے، معاشی اور سماجی زندگی گزارنے کے اصول و ضوابط، آپسی رشتوں کو نبھانے کے طور طریقے پر ہدایات موجود ہیں۔ عامر نے کہا کہ سال میں ایک ماہ کا روزہ انسانی جسم کے توازن کو برقرار رکھنے اور ایک صحتمند زندگی کے لئے ایک بہترین عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزے کے دوران ہم کچھ مضر صحت اور بری عادتوں سے بچے رہتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک تربیت ہے۔ ایک ماہ ہم جو پرہیز گاری اور نیک اعمال کرتے ہیں ہمیں چاہئے کہ باقی گیارہ ماہ اس سلسلہ کو قائم رکھیں۔

 

اس تقریب کو ریاض کے سماجی سرکلز کی معروف شخصیت و مشہور ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین، صحافی محمد سیف الدین اور کے این واصف نے بھی مخاطب کیا۔ آخر میں نو عمر لڑکے، لڑکیوں نے ایک دلچسپ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض محمد صادق نے انجام دئیے۔ SATA کے سرگرم رکن محمد مزمل نے الکبیر کمپنی، دیگر اسپانسرز اور بھاری تعداد میں شریک مرد و خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button