تلنگانہ

کویتا کے سسرالی رشتہ داروں کے مکان پر ای ڈی کے دھاوے

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی آرایس کی رکن کونسل کے کویتا اور ان کے سسرالی رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی لی کویتا دہلی شراب اسکام معاملہ میں فی الحال مرکزی ایجنسی کی تحویل میں ہیں ۔ ای ڈی کی 7 ٹیموں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ہفتہ کی صبح 6 بجكر 40 منٹ پر اس  کارروائی کی شروعات ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے مادھاپور میں واقع کویتا کی نند اکھیلا کے مکان پر ای ڈی کے عہدیداروں نے دھاوے کئے۔اسی طرح کویتا کے شوہر انیل کمار کے دیگر رشتہ داروں کے مکانات پر بھی دھاوے کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button