جرائم و حادثات

ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں محکمہ پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ 

کاغذ نگر 23 مارچ / لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر محکمہ پولیس نے چوکسی میں اضافہ کر دیا ہے ضلع ایس پی کے سریش کمار آئی پی ایس نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران فسادات کو روکنے کے لیے تمام لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ نیم فوجی دستوں کا فلیگ مارچ آصف آباد کے کمرم بھیم چوک سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر نیم فوجی دستوں نے امبیڈکر چوک، پوٹی سری راملو مجسمہ، وویکانند مجسمہ اور بازار کے علاقے کی گلیوں سے پریڈ میں حصہ لیا۔ بعد ازاں ضلع ایس پی نے پیرامیٹر فورسز کے لیے ترتیب دی گئی سہولیات کا معائنہ کیا اور انہیں انتخابات کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں گئی۔

 

اس موقع پر ضلع ایس پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دیے جائیں اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران مسائل کا شکار پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ خلاف قانون رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی . انہوں نے کہا کہ گاؤں اور ضلع تب ہی ترقی کرے گا جب گاؤں کے تمام لوگ بغیر کسی جھگڑے کے پرامن ہوں گے، اس لیے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ بغیر کسی طبقاتی تفریق کے پرامن انتخابات کے لیے تعاون کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں بھروسہ پیدا کرنا اور شفاف رائے دہی کو یقینی بنانا اور غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے

 

ضلع ایس پی نے عوام سے الیکشن کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی پربھاکر، ڈی ایس پی صدایا، سی آئی ستیش سرینواس چٹی بابو، ایس آئی اور محکمہ پولیس عملہ موجود تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button