انٹر نیشنل

سعودی عرب میں گیس سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کی نیشنل گیس اینڈ انڈسٹریلائزیشن کمپنی “غازکو”نے گیس سیلنڈر ری فلنگ کی نئی قیمت  کا اعلان کیا ہے۔الاقتصادیہ  اور اخبار24 کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ پر’ گیس سیلنڈر ری فلنگ کی نئی قیمت کا اطلاق اتوار11 جون 2023 سے کردیا گیا ہے‘۔

 

 

گیس کمپنی نے بیان میں کہا کہ’ گیس سیلنڈر ری فلنگ کی نئی قیمت 19.85 ریال ہوگی جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے تاہم  ڈسٹری بیوشن سینٹروں سے سیلز آوٹ لیسٹں تک ٹرانسپورٹ کی لاگت شامل نہیں‘۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گیس سیلنڈر 18.85 ریال میں دستیاب تھا۔

 

 

“غازکو” کا کہنا ہے کہ ’ایک لٹر گیس کی قیمت 0.95 ریال ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے‘۔کمپنی کا کہنا ہے کہ’ اسے اتوار 11 جون تک مائع پرٹولیم گیس کی فروخت کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے وزارت توانائی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے‘۔

 

 

علاوہ ازیں سعودی گیس کمپنی غازکو کے چیئرمین  عبدالرحمن بن سلیمان نے کہا ہے کہ’ کمپنی  گیس سیلنڈر کی قیمت پر ہر سال نظر ثانی کرتی ہے‘۔ اخبار 24 کے مطابق گیس سیلنڈر ری فلنگ کے حوالےسے سوال  کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’ توانائی مصنوعات کی قیمتوں کے نظام کے مطابق نرخوں پر نظر ثانی سالانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button