جنرل نیوز

کارپوریٹر ایم اے قدوس کی جانب سے محمد علی شبیر و طاہر بن حمدان کی شاندار تہنیت

کانگریس حکومت میں مسلمانوں اور اُردو زبان کی مثالی ترقی ہوگی

نظام آباد:25/مارچ (پریس نوٹ) حکومت کے  مشیر برائے یس سی، یس ٹی، اوبی سی اور میناریٹیز مسٹر محمد علی شبیر اور تلنگانہ اردو اکیڈمی چیرمین مسٹر طاہر بن حمدان کے اعزاز میں سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر58 دھاروگلی نظام آباد ایم اے قدوس کی جانب سے تاج دھابہ بنکویٹ ہال بودھن روڈ نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا۔

 

اس موقع پر کارپوریٹر ایم اے قدوس، مسٹر ایم اے قدیر تاج گروپ، عبدالمجاہد ین آر آئی نے محمد علی شبیر اور طاہر بن حمدان کی شالپوشی و گلدستے پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور یادگار مومنٹوز عطا کئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام پسماندہ و کمزور طبقات بالخصوص اقلیتوں کی بھلائی و ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے قد آور شخصیت محمد علی شبیر کا انتخاب کرتے ہوئے ذمہ داریاں دی ہیں بہترین اقدام ہے جس کی وجہہ سے اقلیتوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔محمد علی شبیر کی قیادت میں یقینا مسلمانوں کی مثالی ترقی ہوگی۔

 

اسی طرح طاہر بن حمدان کو تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈمی چیرمین نامزد کرتے ہوئے اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے اہم ذمہ داری عطا کی گئی ہے جس سے اُردو کو مستحقہ مقام حاصل ہوگا۔ اور اردو زبان دوسری سرکاری زبان کے طورپر عمل آوری کرتے ہوئے پچھلی حکومت کے دور میں اردو کے ساتھ کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

اس تہنیتی پروگرام میں سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، کانگریس سٹی صدر کیشو وینو، سابقہ کارپوریٹرس محمد مصباح الدین، مجاہد خان، راجندر پرساد، نریندر، کانگریس قائدین سید نجیب علی سابقہ ڈائرکٹر اردو اکیڈمی، اشفاق احمد خان پاپا، ایم اے جلیل، محمد الیاس، محمد عیسیٰ، شیخ جعفر، اختر احمد، ایڈن گروپ، محمد داؤد علی صوفی سجادہ نشین، یونس مرزا سجادہ نشین درگاہ کنٹیشور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button