تلنگانہ

عادل آباد کے رکن اسمبلی جوگورامنا اور ضلع انتظامیہ کو ہائی کورٹ کی نوٹس

عادل آباد۔13/جون(اردو لیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے عادل آباد کے رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا اور ضلعی عہدیداروں کو  نوٹس جاری کیا ہے۔ایک خانگی اراضی پر ایس سی کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کے لئے رکھے  سنگ بنیاد  پر یہ نوٹس جاری کی گئی۔

 

 

ہائی کورٹ نے اس  معاملے میں رکن اسمبلی،ضلع کلکٹر،موالا تحصیلدار اور ریونیو افسران کو نوٹس جاری کی ہے ۔گنگو بائی نامی ایک خاتون نے اس اراضی پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئی اور عدالت سے کہا کہ 29 مئی کو ایم ایل اے نے بھٹی ساور گاؤں کے مضافاتی علاقے میں ایس سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے اس کی اراضی پر سنگ بنیاد رکھی تھی۔عدالت نے ایم ایل اے جوگورامنا،کلکٹر اور موالا تحصیلدار کو نوٹس جاری کی

متعلقہ خبریں

Back to top button