جنرل نیوز

کھمم میں کانگریس کا حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنا _ کے سی آر کا پتلہ نذر آتش

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب صرف زبانی جمع خرچ تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ عوام کو دھوکہ دیا ، کانگریس قائدین کا الزام _ کھمم میں کانگریس پارٹی کا تلنگانہ حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنا ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کا پتلہ نذر آتش پولیس اور کانگریس قائدین کے درمیان دھکم پیل

 

کھمم سٹی کانگریس کی جانب سے کھمم کے چرچ کمپونڈ سنٹر پر کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں تلنگانہ حکومت کی مجہول پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اس احتجاجی دھرنے سے محمد جاوید کانگریس کے سینئر قائد و سابقہ رکن راجہ سبھا ہنمت راؤ تلنگانہ کانگریس خواتین کی صدر محترمہ سونتا راؤ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے 9 سالوں میں تلنگانہ حکومت نے ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا

 

بی آر ایس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے نام پر حکومت نے صرف تلنگانہ عوام کو دھوکا دینے کا کام کیا ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے اقتدار میں آنے سے قبل اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم ایس سی ایس ٹی طبقات کو تین ایکر مفت اراضی کے علاوہ متعدد وعدے کیے تھے مگر تمام وعدوں کو فراموش کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو دھوکا دینے کا کام کیا آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں تلنگانہ کی عوام بی آر ایس حکومت کو زبردست سبق سیکھائے گی آج تلنگانہ میں بے روزگاری کا تناسب بڑھ چکا اور حکومت کی مجہول پالیسیوں کی وجہ سے ریاست قرض کے دلدل میں ڈوب چکی ہے

 

کانگریس قائدین نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کا خواب تو ادھورا ہی ہے مگر تلنگانہ میں کے سی آر کا خاندان بام عروج پر پہنچا کانگریس پارٹی نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ ملک میں تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے جو کام کیا وہ واحد کانگریس پارٹی ہی ہے آنے والے اسمبلی کے عام انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی۔ بعد ازاں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کا پتلہ نذر آتش کیاگیا اس موقع پر پولیس اور کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان کی درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button