جنرل نیوز
عادل آباد مسجد گلزار میں 25 ویں شب (تیسری طاق رات) کا ایس آئی او عادل آباد کی جانب سے اہتمام
عادل آباد۔3/اپریل(اردو لیکس)شہریانِ عادل آباد کے لئے یہ مسرت کا موقع ہے کہ 25ویں شب (تیسری طاق رات) 4 اپریل کو بمقام مسجد گلزار میں ہمارے درمیان برادر سلمان احمد مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند و سابق صدر تنظیم SIO آف انڈیا کی آمد ہے۔ان شاء اللہ اس موقع سے برادر ’اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکر‘ کے عنوان سے ہماری رہنمائی فرمائیں گے۔اسی کے ساتھ برادر عبدالحفیظ صدرِ حلقہ SIO تلنگانہ بھی تلاشِ لیلۃ القدر کے عنوان سے اپنی قیمتی گفتگو سے ہمیں فیضیاب ہونے کا موقع دیں گے۔لہٰذا ہم تمام ہی شہریانِ عادل آباد سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس سے بھر پور مستفید ہونے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی اپنے دوست واحباب کو بھی ساتھ لاکر اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارا تعاون کریں۔