عادل آباد کا سات سالہ معصوم روزہ دار ۔ یحییٰ خان
عادل آباد۔3/اپریل(اردو لیکس) رمضان المبارک میں جہاں بڑے نماز روزوں اور دیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں وہیں معصوم بچے بھی بڑوں کی نقل وحرکت پر مکمل نظر رکھتے ہوئے ان جیسی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،خاص طور پر گھر کے بڑے افراد کے منع کرنے کہ باوجود بڑے ذوق و شوق سے سحر میں اٹھ کر روزہ رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں اور دن بھر کچھ کھائے پیے بغیر ہی روزہ کی تکمیل کرتے ہوئے سب حیران کردیتے ہیں،ایسے کئی ایک واقعات رمضان میں دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ عادل آباد کے بنگاری گوڑہ میں پیش آیا،جہاں پر ایک سات سالہ معصوم بچے نے سحر میں اٹھ کر روزہ رکھنے کی ضد کی اور باضابطہ والدین کے ساتھ سحر کرتے ہوئے شدید دھوپ کے باوجود روزہ کی تکمیل کی۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد کے بنگاری گوڑہ کے رہائشی یوسف خان کے فرزند یحییٰ خان عمر سات سال نے دھوپ کی شددت کے باوجود روزہ رکھا۔والدین نے دن بھر نگرانی کی بالآخر افطار کے وقت معصوم کے روزہ رکھنے کی خوشی و مسرت میں مختلف قسم کے پھل منگوائے اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہوئے پھولوں کا ہار پہناکر روزہ افطار کرایا۔رشتہ داروں کو معصوم کے روزہ رکھنے کی اطلاع ملنے پر سبھی افراد خاندان نے خوب دعاؤں سے نواز۔آپ کو بتادیں کہ معصوم روزہ دار یحیٰی خان مولانا شیخ محمود رشیدی مصباحی امام و خطیب مسجد حنفیہ کرانتی نگر عادل آباد کو رشتہ میں بھانجے ہوتے ہیں۔مولانا موصوف کے فرزند شیخ مشہود نے بھی رمضان المبارک کا روزہ رکھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔