نیشنل

نئے سال کے جشن کے دوران دہلی میں دل دہلانے والا واقعہ _ لڑکی کو ٹکر دے کر 12 کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے

Photo courtesy: zee tv

نئی دہلی _ یکم جنوری ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی میں سال نو کی تقریبات کے دوران کار سے گھسیٹنے کے بعد ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ کنجھا والا  علاقے میں پانچ لڑکوں نے لڑکی کو کار سے  12 کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے ، جس سے لڑکی کی  دردناک موت ہوگئی ۔ لڑکی اتوار کی درمیانی رات اسکوٹی سے گھر جا رہی تھی، اسی دوران اس کا کار سے حادثہ ہو گیا۔

 

نئے سال کی تقریبات کے درمیان اتوار کی درمیانی رات ایک نوجوان لڑکی اسکوٹی سے جا رہی تھی۔ اس دوران کار میں سوار نوجوانوں نے اسے ٹکر ماری اور پھر اسے 12کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹ کر لے گئے۔ جس کی وجہ سے لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس  دلخراش واقعہ میں ملوث پانچوں ملزم لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

دہلی پولیس نے کہا کہ پولیس کو کنجھا والا علاقے میں پی سی آر کال موصول ہوئی تھی۔ کار لڑکی کو سلطان پوری سے کنجھ والا علاقے تک تقریبات 12 کلومیٹر تک گھسیٹتی رہی۔ لڑکی کے جسم سے سارے کپڑے الگ ہو گئے۔ لڑکی کے جسم پر بہت سے زخم تھے۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔  اس کے پورے جسم کو نقصان پہنچا۔ دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ لڑکی ایک ایونٹ کمپنی میں کام کرتی تھی۔ واقعہ کے وقت وہ رات کو اپنی ڈیوٹی سے واپس آرہی تھی۔ ملزم لڑکوں کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے لڑکی کی شناخت اسکوٹی کے نمبر سے کی۔

ذرائع کے مطابق 31 دسمبر کی شام تقریباً 6 بجے امن وہار کی رہنے والی لڑکی یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ اسے پارٹی (ایونٹ کمپنی) کے لیے کچھ کام ہے۔ رات 9 بجے لڑکی نے گھر والوں کو فون کیا اور کہا کہ وہ رات کو واپس آجائے گی۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات 10 بجے لڑکی کو فون کیا لیکن فون بند تھا۔ دہلی پولیس نے صبح 8 بجے خاندان کو حادثے کی اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button