تلنگانہ

یوم القدس اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے عہد کے ساتھ منایا گیا: ایس آئی او تلنگانہ نے چلائی دستخطی مہم

 

حیدرآباد، تلنگانہ – 5 اپریل( پریس نوٹ)  اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں بیداری اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔

ریاستِ تلنگانہ کے ہزاروں لوگوں نے دستخط کے ذریعے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا۔ "جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد بھی مسلسل حملے اسرائیل کے سفاکانہ اور متکبرانہ چہرے کو ظاہر کرتا ہے۔ یوم القدس کے موقع پر ایس آئی او تلنگانہ مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ کی نسل کشی کے لئے جو بھی مصنوعات امداد کا سبب بن رہے ہیں، ان تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔” جناب فراز احمد، (سکریٹری، ایس آئی او تلنگانہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

بائیکاٹ کرنا غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ردعمل ہے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ایس آئی او تلنگانہ سختی سے مذمت کرتی ہے اور فلسطینی مظلومین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بائیکاٹ کرنا اسرائیل اور اس کی پالیسیوں پر دباؤ ڈالنے کا ایک اقتصادی طریقہ ہے۔ ایس آئی او تلنگانہ تمام شہریوں سے بائیکاٹ میں شامل ہونے اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button