مبارکباد

عادل آباد کے بہن بھائی کو ایم بی بی ایس میں سیٹ _ خوش قسمت والد کی تہنیت

عادل آباد۔12/ستمبر(اردو لیکس)  تلنگانہ کے شہر مستقر عادل آباد کے رہائشی سید صلاح الدین کے فرزند سید منام الدین اور دختر سیدہ امیمہ فاطمہ کو ایم بی بی ایس میں سیٹ آنے پر عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ سید صلاح الدین کو شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ان کے فرزند اور دختر کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

 

۔واضح رہے کہ صلاح الدین کے فرزند سید منام الدین کو وقار آباد کے مہاویر میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی سیٹ حاصل ہوئی،جبکہ دختر سید امیمہ فاطمہ کو حیدرآباد کے شاداں میڈیکل کالج میں سیٹ ملی ہے۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے اپنے خطاب میں والدین کو اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے کا مشورہ دیا۔

 

سید صلاح الدین نے بھی اپنے فرزند اور دختر کی کامیابی اور میڈیکل کالج میں داخلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور دوست و احباب کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ایم اے جاوید،ابرار خان،محسن خان،شیخ نوید،شہباز خان،ارباز خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button