جنرل نیوز

عادل آباد گانگریس ایم پی امیدوار سگونہ کا ایم اے لطیف قائد کانگریس کے ہمراہ مدھول کا دورہِ  _ معززین کو پیشِ کی عیدالفطر کی مبارکباد 

مدھول 12/اپریل (پریس نوٹ) حلقہ پارلیمنٹ عادل اباد کانگریس امیدوار سگونہ نے ایم اے لطیف متحدہ ضلع کو کنوینر الکشین کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر مدھول کا دورہ کرتے ہوئے ‌مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی انہوں نے مدھول کے معززین جن میں قابل ذکر سینئر قائد خالد پٹیل، شکیل ،فیروز ودیگر سے ان کی رہائش گاہ پہونچ کر عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی

 

اس موقع پر ایم اے لطیف ضلع جنرل سکریٹری اقلیتی کانگریس پارٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک موجود حالات میں تمام عوام کو متحدہ طور پر کانگریس پارٹی کے امیدوار سگونہ کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی ایم اے لطیف نے کہا کہ جی ڈی پی میں کمی کے باعث ملک معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی ملک کی غریب عوام کے لئے سماجی انصاف کے لئے لڑائی لڑائی رہے ہیں انہوں نے ملک میں دس کیلومیٹر پیدل یاترا کے ذریعہ عوام کے مسائل کا گہرائی کے ساتھ جائیزہ لیا اور واقفیت حاصل کی ایم اے لطیف نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے عوام کو کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت ہے کانگریس پارٹی کے نوجوان قائد راہول گاندھی کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کرنے پر ملک کی حفاظت ہوگی اور سماج کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کام انجام دے دئیے جائیں گئے

 

ایم اے لطیف نے ضلع کے اقلیتوں سے پر زور اپیل کی وہ متحدہ ضلع عادل آباد سے کانگریس امیدوارہ محترمہ سگونہ کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button