جرائم و حادثات

موبائل فون درست نہ کروانے پر نوجوان لڑکی نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں واقعہ

موبائل فون درست نہ کروانے پر شدید مایوس ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی یہ افسوسناک واقعہ منچریال ضلع کے جے پور منڈل کے ویلالہ گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ویلالہ گاؤں کی 19 سالہ سائی سوما کا موبائل فون کچھ دن پہلے خراب ہو گیا تھا، سائی سوما کو موبائل فون کی بری طرح عادی ہوگئی تھی چار دن قبل اس کا فون دوبارہ خراب ہو گیا۔ اور وہ گھر والوں کو فون درست کروانے کے لئے ضد کررہی تھی اس کی ماں نے مزدوری کی رقم ملنے کے بعد فون درست کروانے کا تیقن دیا۔تاہم وہ کسی سے قرض لے کر فون درست کروانے کا مطالبہ کررہی تھی جس پر اس کی ماں نے کافی ڈانٹ ڈپٹ کی ۔جس پر شدید مایوس ہو کر گھر والوں کی عدم موجودگی میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔بتایا جاتا ہے سائی سوما کے والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے شام میں ان کے گھر پہنچنے تک اس کی نعش مکان میں لٹک رہی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button