بزنس

تلنگانہ میں اب دکانوں کو رات بھر کھلی رکھنے کی اجازت _ سرکاری احکامات جاری

حیدرآباد _ 8 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے اب سے 24 گھنٹے خریداری کے لیے  دکانوں کو رات بھر کھلی رکھنے کی نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ آف تلنگانہ شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ (1988) کا سیکشن 7 کسی بھی لائسنس یافتہ دکان کو 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ محکمہ لیبر  و روزگار نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر 10 ہزار روپے  اضافی فیس ادا کی جائے تو دن یا رات کی پرواہ کیے بغیر دکان کو سال بھر کھلا رکھا جا سکتا ہے۔

 

اگرچہ حکومت نے  یہ احکامات اس مہینے کی 4 تاریخ کو جاری کیا تھا، لیکن یہ جمعہ کی رات کو سامنے آیا۔ حکومت نے دکانوں کو ہر وقت کھلا رکھنے کے لیے اضافی فیس اور 11 دیگر شرائط عائد کیں۔ محکمہ کی خصوصی چیف سکریٹری رانی کمودینی نے جی او نمبر 4 میں کہا کہ یہ نرمی صرف اس صورت میں دستیاب ہوگی جب ان سب پر عمل کیا جائے۔

ان شرائط میں دکانوں میں کام کرنے والی خواتین ورکرس کو ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے اور ان کو مختلف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button