انٹرٹینمنٹ

ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شاہ رخ خان کو ملا نمبر ون مقام

نئی دہلی _8 اپریل ( اردولیکس) بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے اپنی مقبولیت پوری دنیا میں پھیلا دی ہے۔ انہوں نے 2023ء کے لیے 100 بااثر شخصیات کو منتخب کرنے کے لیے ٹائم میگزین کے ذریعے کرائے گئے ریڈرز پول میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی، برطانیہ کے شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مرکل، میٹا کے سی ای او زکربرگ اور دیگر کو پیچھے چھوڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ووٹنگ میں کل 12 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا اور شاہ رخ کو چار فیصد ووٹ ملے۔ ایران میں مذہبی بنیاد پرستی کے خلاف لڑنے والی خاتون کو دوسرا مقام ملا۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ میسی پانچویں نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button