تلنگانہ

تلنگانہ دریائے گوداوری کی سطح میں زبردست اضافہ۔ سکریٹریٹ میں کنٹرول روم ،ضلع کلکٹرس ایس پیز کو چوکس رہنے چیف منسٹرکی ہدایت

file photo

بھدراچلم: ریاست تلنگانہ میں بھدراچلم کے پاس دریائے گوداوری کی سطح آب میں شدید بارش کی وجہہ سے زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پیر کی صبح 8 بجے تک اس کی سطح آب 39.50 فٹ تک پہنچ گئی۔ مرکزی آبی وسائل کے عہدیداروں نے کہا کہ اندرون چند گھنٹے اس کی سطح خطرہ کے نشان تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ گوداوری میں جولائی اور اگست کے مہینے میں سیلاب آیا تھا۔ صورتحال کے پیش نظرحکومت نے چوکسی اختیارکرلی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کو چیف منسٹرکے سی آر نے ہدایت دی ہے کہ وہ گوداوری کیچمنٹ ایریا کے اضلاع بشمول کتہ گوڑم اورملک سمیت دریائے گوداوری کے آس پاس کے اضلاع کے کلکٹرس اور ایس پیز کو الرٹ کریں اورحکام تیاررہیں۔

انہوں نے سکرٹریٹ میں فوری طور پر کنٹرول روم قائم کرنے اور وقتاً فوقتاً صورتحال پر نظر رکھنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ریاست میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے اورمحکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button