تلنگانہ

حیدرآباد سے بودھن جانے والی بس ڈچپلی کے پاس الٹ گئی

نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ڈچپلی ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ڈچپلی قومی شاہراہ پر آر ٹی سی ڈیلکس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بس کے مسافروں کو کافی کوششوں کے بعد باہر نکال کر ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے بودھن جارہی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button