نیشنل

مسلم خواتین بچے پیدا کرنے والی مشین۔ آرایس ایس کارکن کے قابل اعتراض پوسٹ پر کرناٹک میں مسلمانوں میں برہمی

بنگالورو: کرناٹک میں آرایس ایس کارکن کی جانب سے مسلم خواتین کے خلاف سوشل میڈیا پرقابل اعتراض پوسٹ کیا گیا جس پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اورذمہ دار کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسی دوران پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 

 

 

ملزم کی شناخت آر ایس ایس کارکن راجو تمبک کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ جس میں مسلمان خواتین کو بچہ پیدا کرنے والی مشین کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد سے لنگاسوگور قصبہ میں حالات کشیدہ ہوگئے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہاں سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button