تلنگانہ

ستمبر میں شدید بارش کا کوئی امکان نہیں

حیدرآباد _ 29 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں اس سال کا مانسون آٹھ سال کے بعد سب سے کمزور مانسون ثابت ہوا ہے ۔ اس لئے مانسون کے اثر کے باعث ستمبر میں شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور اگست کے پورے مہینے میں موسم پہلے ہی خشک رہا۔ درحقیقت، جنوب مغربی مانسون اس سال دیر سے پہنچا۔ اس کے نتیجے میں اس سال جون میں ملک میں بارشوں میں کمی ہوئی۔ جس کے بعد مانسون فعال ہوگیا اور ملک بھر میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ جولائی میں 489.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

جب کہ جون میں  اوسط سے 9  فیصد کم بارش ہوئی تھا جولائی میں  13 فیصد زیادہ بارش ہوئی ۔ اگرچہ مانسون کی واپسی میں تاخیر کی وجہ سے گزشتہ چار سالوں سے ستمبر میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، لیکن محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی اور شمالی ریاستوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button