تلنگانہ

میٹرو ریل ٹکٹ کی قیمت بڑھانے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے: کے ٹی آر

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے واضح کیا کہ میٹرو ریل کے ٹکٹ کی قیمتوں میں مرضی کے مطابق اضافہ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ آر ٹی سی کے برابرقیمتیں ہونی چاہیے۔

ریاستی وزیر نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمس آباد ایر پورٹ تک ایکسپریس میٹرو کا کام اندرون تین سال مکمل کرنے کے لئے حکمت عملی کو قطعیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرااباد کا مطلب چارمینار ہے یہ بات سبھی جانتے ہیں۔ حکومت پرانے شہر میں میٹرو کے کاموں کے لئے سنجیدہ ہے۔

کے ٹی آر نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت حیدرآباد میٹرو پروجیکٹ میں تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ پر اسمبلی میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی تجاویز کا جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں صرف میٹرو کو ہی فنڈ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button