این آر آئی

خلیجی ممالک میں تلنگانہ کے تارکین وطن کی بی جے پی کی تائید میں خفیہ مہم

جدہ _ 6 مئی ( عرفان محمد) خلیجی ممالک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چاہنے والے تلنگانہ کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد ہے یہ تمام ایک حکمت عملی کے تحت مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی تائید میں خفیہ طور مہم چلا رہے ہیں

 

دبئی، شارجہ، ابوظہبی، مسقط، ریاض اور کویت کے شہروں میں، بی جے پی سے وابستہ قائدین شام کے اوقات تارکین وطن سے ملاقات کر رہے ہیں اور اپنے گھر والوں سے کمل کے پھول کو ووٹ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ابوظہبی میں باپس ہندو مندر کا افتتاح، جو یہاں کے زیادہ تر غیر ملکیوں کے لیے ایک بہترین مقام بن گیا ہے بی جے پی کی مہم اسی مقام سے شروع ہوئی۔

 

دبئی میں تلنگانہ کے تارکین وطن کا ایک بڑا حصہ شمالی تلنگانہ کے اضلاع سے ہے، جب کہ بی جے پی نے گزشتہ انتخابات میں عادل آباد، نظام آباد اور کریم نگر لوک سبھا حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی بی جے پی کو یقین ہے کہ اس بار بھی ان کی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ لوک سبھا کے ارکان بنڈی سنجے اور دھرم پوری اروند یہاں کے نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ دھرمپوری اروند کا دبئی کا متواتر دورہ اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں سے ملاقاتیں پارٹی کو مستحکم کرنے والا عنصر ہے۔

انڈین پیپلز فورم یو اے ای کے صدر کمبالا مہیندر ریڈی، جو کہ بی جے پی سے وابستہ تارکین وطن کی ایک تنظیم ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ نہ صرف شمالی تلنگانہ بلکہ آصف آباد سے لے کر ظہیر آباد تک، پورے تلنگانہ کے تارکین وطن ووٹ کے لیے اکٹھے ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو ابوظہبی میں باپس ہندو مندر میں خصوصی پوجا کرنے کے بعد مندر کی تعمیر میں ان کی کوششوں کے لئے مودی کا شکریہ ادا کیا اور نریندر مودی کو تیسری معیاد کے لئے وزیر اعظم منتخب کرنے کی کوشش کی۔ مہیندر ریڈی نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مودی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے دوران مضبوط ہوں گے۔ مہیندر ریڈی کے ساتھ، آرے سرتھ گوڈ، پینوکولہ اشوک، پون سائی، سرینو، سائی، دیونا، پرشانت، ای تروپتی پٹیل، رمیش، نوین، تروپتی اور دیگر نے اس مہم میں حصہ لیا۔

چھٹیوں پر گھر جانے والے بی جے پی کے بہت سے پرستار اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں میں بی جے پی کے لیے مہم چلانے کے خواہشمند ہیں۔ جگتیال ضلع کے رائکل منڈل سے تعلق رکھنے والے ایس ملاریڈی جو فجیرہ میں کام کرتے ہیں، جو بی جے پی کے لیے انتخابی مہم حصہ لینے کے لئے وطن واپس ہونے کے دوران طیارے میں سوار میں سوار ہونے سے قبل فون پر بتایا کہ صرف واٹس ایپ کے ذریعہ انتخابی مہم نہیں چلائی جا سکتی ہے میدان میں اتر کر مہم چلانے کی ضرورت ہے

جہاں تک آندھرا پردیش کا تعلق ہے، کویت میں راجم پیٹ لوک سبھا حلقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جسے ضلع انامایہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے، کویت میں کچھ گاؤں کے 500 سے زیادہ خاندان کام کر رہے ہیں۔ راجم پیٹ سے سابق وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں، بی جے پی کے پرستار شام کے وقت منگاف کے علاقے میں کئی جگہوں پر ان کی تائید میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

جیوتسنا، جو کویت سے آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کی مہم چلانے آئی ہیں تلگو دیشم کے ایلورو پارلیمانی امیدوار مہیش یادو کی تائید میں مہم چلا رہی ہیں ۔ اسی طرح کیکالورو سے بی جے پی امیدوار سرینواس راؤ کی تائید میں بھی کئی تارکین وطن انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button