تلنگانہ

حیدرآباد میں بجلی گرنے کا ایک اور واقعہ۔ نوجوان بال بال بچ گیا

 

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر، عطا پور علاقہ میں آج رات ایک چار منزلہ عمارت کے قریب طوفانی بارش کے دوران بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ گرج چمک کے درمیان بجلی کرنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو گئے کیونکہ بجلی کرنے کے ساتھ ہی زوردار آواز آئی۔ یہ واقعہ عطاپور ڈیویژن کے واسودیوریڈی نگر کالونی میں پیش آیا۔

 

 

 

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بجلی گرنے سے اپارٹمنٹ میں موجود ٹی وی، فریج اور لفٹ کو نقصان پہنچا۔ اسی دوران بجلی گرنے کے واقعہ میں ایک نوجوان کرشماتی طور پر محفوظ رہ گیا کیونکہ وہ جس گلی سے گزررہا تھا اس سے کچھ فٹ دوری پر بجلی گری تھی۔

 

 

اس واقعہ سے چند گھنٹے قبل ہی لنگر حوض علاقے میں تاریخی 400 سالہ قدیم قطب شاہی مسجد کے مینار‌پر بجلی گرنے کا‌واقعہ پیش آچکا ہے۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button