جنرل نیوز

نظام آباد کانگریس پارلیمانی امیدوار ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے ڈاکٹرس تعاون کریں: کانگریس قائدڈاکٹر کویتا ریڈی

کانگریس کی کامیابی سے آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ غریبوں کیلئے مفت طبی خدمات

نظام آباد کانگریس پارلیمانی امیدوار ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے ڈاکٹرس تعاون کریں: کانگریس قائدڈاکٹر کویتا ریڈی

نظام آباد:10/مئی (اردو لیکس)نظام آباد کی ممتاز و مشہورماہر طب خواتین ڈاکٹر کویتا ریڈی شعبہ طب میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعہ خدمت انجام دیتی چلی آرہی ہے اور کویتا ریڈی فاؤنڈیشن کے تحت ضرورتمندوں کیلئے مختلف فلاحی اقدامات کررہی ہے۔ شعبہ طب میں ممتاز مقام حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اب وہ سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی حرکیاتی قائد کے طورپر سرگرم عمل ہے

 

۔ڈاکٹر کویتا ریڈی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں متحدہ ریاست آندھراپردیش میں آنجہانی وزیر اعلیٰ راج شیکھر ریڈی نے آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ ہر ایک شخص بالخصوص غریبوں کے علاج و معالجہ کیلئے طبی سہولتیں فراہم کی تھی جوملک بھر میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ نظام آباد کے ایم پی کانگریس امیدوارٹی جیون ریڈی کی تائید وحمایت میں نظام آباد ضلع مستقرپر واقع ایک ہوٹل میں کانگریس قائدڈاکٹر کویتا ریڈی کی قیادت میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نظام آبادکے ڈاکٹروں کے ساتھ ڈاکٹر سے ملاقات کا پروگرام کاانعقاد عمل میں لایا گیا

 

۔اس موقع پر ڈاکٹر کویتا ریڈی نے کہاکہ نظام آباد میں میڈیکل کالج کا قیام کا سہرا بودھن ایم ایل اے سدرشن ریڈی کے سرجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جیون ریڈی کی بحیثیت رکن پارلیمنٹ نظام آباد سے کامیابی کیلئے ڈاکٹرس کے تعاون کی ضرورت ہے اور وہ طبی میدان میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لئے سخت محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیون ریڈی کی جیت آسان ہو جائے گی اگر ڈاکٹران کی تائید کریں گے۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے سدرشن ریڈی، رورل ایم ایل اے ڈاکٹر بھوپتی ریڈی،پی سی سی ورکنگ صدر و ایم یل سی مہیش کمار گوڑ،کانگریس ایم پی امیدوار جیون ریڈی،ڈاکٹرسری ہری، ڈاکٹر شیو پرساد،ڈاکٹر ڈی ایل این سوامی،اور کثیر تعداد میں ڈاکٹرس و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button