جرائم و حادثات

حیدرآباد کے معین آباد فام ہاوز میں فائرنگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد میں ایک سابق ایم ایل اے کے فارم ہاؤس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فارم ہاؤس میں ایک پارٹی منائی جارہی ہے۔ اطلاع ملنے پر ایگل ٹیم کے پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک ریوالور اور نشہ آور اشیاء بھی ضبط کیں۔

 

اطلاعات کے مطابق اس دوران کچھ نوجوانوں نے ایگل ٹیم کو روکنے کی کوشش کی اور ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ پارٹی کے دوران نوجوانوں نے ہوا میں تین راؤنڈ فائرنگ بھی کی تھی۔

 

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button