کھمم لوک سبھا حلقہ میں رائے دہی کا پرامن اختتام _ 74 فیصد پولنگ ریکارڈ
پارلیمانی انتخابات۔۔۔۔۔ کھمم میں انتخابات کا پرامن اختتام کھمم پارلمینٹ حلقے میں 74 فیصد رائے دہی پولیس کا وسیع تر بندوبست کھمم پارلمینٹ نسشت کے لیے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اھم شخصیات ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ ریاستی وزیر مال اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے اپنے حقہ رائے دہی سے استفادہ کیا آج پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں کھمم پارلیمانی نشست کے لیے رائے دہی کا پرامن اختتام عمل میں آیا
پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا کھمم کمشنر پولیس سونیل دتہ نے کھمم شہر اور مختلف منڈل جات کے پولنگ اسٹیشنوں کا تفصیلی جائزہ لیں تے ھوے عوام سے اپیل کی ہے کے بلا خوف و خطر اپنے حقہ رائے دہی کا آزادانہ استعمال کریں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک موسم ٹھنڈا رہا جس کا عوام نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوۓ اپنے حقہ رائے دہی کا استعمال کیا کھمم شہر اور مختلف منڈل جات میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک موسم ٹھنڈا رھنے کی وجہ سے پولنگ مراکز پر عوام کی قطیر قطاریں دیگھ گئی کھمم پارلیمانی حلقہ میں صبح کی اولین ساعتوں میں ووٹوں کا تناسب تیزی کے ساتھ بھڑتا گیا صبح 11 بجے سے موسم گرم ھونے کی وجہ سے پولنگ مراکز پر عوام کا رجوع کم دیکھ گیا کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں مسلم نوجوان گشت کرتے ہوئے مائیک کے ذریعے ووٹروں میں اعلان کرتے ہوئے اپنے حقہ رائے دہی سے استفادہ کرنے کی پرزور گزارش کی جارہی تھی
اطلاعات کے بموجب کھمم پارلیمانی نشست کے لیے اقلیتی ایس سی ایس ٹی ووٹروں نے متحدہ طور پر اپنے حقہ رائے دہی کا استعمال کیا کھمم پارلیمانی نشست سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رگھو رام ریڈی میدان میں ہے اور بی آر ایس پارٹی سے ناما ناگیشور راؤ میدان میں ہے دونوں پارٹی کے امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے یقین کا اظہار کیا آج پارلیمانی حلقہ میں رائے دہی کے دن تمام ووٹروں میں جوش و خروش دیکھا گیا کھمم پارلیمانی حلقہ کے تحت 7 اسمبلی جات حلقہ کھمم پالیر مدیرا ویرا ستوپلی کتہ گوڑم اور اشراؤپیٹ آتے ہیں کھمم پارلیمانی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 1631952 ہے مجموعی طور پر آج کھمم پارلیمانی حلقہ کے لیے 74 فیصد رائے دہی ہوی اب 4 جون کو رائے شماری کے بعد ہی نتائج سامنے آئیں گے اس وقت تک تمام امیدواروں کا فیصلہ ای وی ایم مشینوں میں محفوظ ہوچکا