ایجوکیشن

ڈان اسکول میں تعمیر ملت کے زیر اہتمام دینی تعلیم کا اہتمام

حیدرآباد۔ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ حیدرآباد میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام بنیادی دینی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے ۔ اس سمر کیمپ میں دینیات کا ابتدائی نصاب کرایا جائے گا۔ تمام طلباء وطالبات مرد و خواتین اس کور س میں داخلہ لے سکتے ہیں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ یہ کورس بالکل مفت ہے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ کلاس کا وقت صبح 10 تا 1بجے دن رکھا گیا ہے ۔مولانا حسیب احمد قاسمی درس دیں گے- خواہش مند ڈان ہائی اسکول قرب فائر اسٹیشن ملک پیٹ فون نمبر 6676681076 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button