جنرل نیوز

آرمور شہر سے مغویہ نابالغ مسلم لڑکی کی بازیابی کا نظام آباد پولیس کمشنرنے دیا تیقن

سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی پولیس کمشنر کلمیشور سے موثر نمائندگی

نظام آباد:16/مئی (اردو لیکس) نظام آباد ضلع کے آرمور ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم نابالغ لڑکی جو انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیر تعلیم ہے کا اغواء ہونے اور گذشتہ ایک ماہ سے زائد گزرجانے کے واقعہ پر متعلقہ آرمور پولیس سے کی گئی شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرنے اور خاموشی اختیارکرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے نظام آباد پولیس کمشنر کلمیشور کو اس واقعہ سے واقف کرواتے ہوئے فوری اغواء کنندہ غیر مسلم نوجوان کو گرفتار کرنے اور نابالغ لڑکی کی بازیابی کو عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا۔

 

سید نجیب علی نے آرمور پولیس کی غفلت و لاپرواہی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں کوئی کیس درج نہ کرنے اور لڑکی کو بازیاب کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ جس پر پولیس کمشنر کلمیشور نے سید نجیب علی کو اس بات کا تیقن دیا کہ نابالغ لڑکی کی بازیابی اوراغواء کنندہ نوجوان کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔اور اس سلسلہ میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

 

علاؤہ ازیں سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے پارلیمانی انتخابی رائے دہی کے موقع پر بی جے پی پارلیمانی امیدوار ڈی اروند کے پولنگ بوتھ میں داخل ہوکر برقعہ پوش خواتین کے ووٹ ڈالنے اور انتخابی عہدیداروں کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آنے کے واقعہ پر بھی سخت کاروائی کرنے کیلئے پولیس کمشنر کلمیشور سے پرزور مطالبہ کیا تھا۔ جس کے پیش نظر بی جے پی ایم پی امیدوار ڈی اروند کے خلاف پولیس کیس درج ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button