ایجوکیشن

گیانم کالج۔نیک نیتی سے قائم کردہ تعلیمی ادارہ۔انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے شاندار نتائج

حیدرآباد ۔ گیانم جونیر اور ڈگری کالج انتہائی نیک نیتی سے قائم شدہ ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد ملت کے نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کے لئے تیار کرنا ہے۔گیانم جونیر کالج کے نتائج انتہائی متاثر کن رہے ۔ انٹر سال دوم میں 53 طلبا نے 90 تا 100% نشانات حاصل کئے ۔ چونسٹھ طلبا نے 80 تا 89 فیصد اور 91 طلبا و طالبات نے 70 تا 79 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلبا بھی پیچھے نہیں رہے ۔ 53 طلبا نے 90 تا 100 فیصد نشانات ۔ 64 طلبا نے 80 تا 89 فیصد اور 91 طلبا نے 70 تا79 فیصد نشانات حاصل کئے۔

 

گیانم جونیر کالج میں ایم پی سی ۔ بائی پی سی ۔ ایم ای سی ۔ سی ای سی ۔ اور ایچ ای سی گروپس کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کالج میں ذہین اور امتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلبا کو فیس میں خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے۔ کالج میں روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ EAPCET ۔ NEET ۔ JEE۔CA-F اور CLAT کیلئے خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں طلبا کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس اور آئی ایف ایس جیسی خدمات کی طرف مائل کرنے کے لئے ایک فاونڈیشن کورس بھی چلایا جاتا ہے جس کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

 

کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر لقمان حسینی پی ایچ ڈی نے بتایا کہ اگر طلبا کی صحیح رہنمائی ہو تو وہ عظیم کارنامے انجام دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ طلبا کی زندگی اور ان کے مستقبل کے لئے ایک اہم موڑ ہوتا ہے اور اس مرحلہ پر اگر صحیح رہنمائی نہیں کی گئی تو طلبا وہ مقام حاصل نہیں کرسکتے جن کی اہلیت ان میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرمیڈیٹ کی سطح سے ہی طلبا کو یو پی ایس سی جیسے امتحانات کے لئے تیار کیا جائے تو اعلی عہدوں پر ملت کے نوجوانوں کی نمائندگی کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت سیول سرویسس کے لئے فاونڈیشن کورس اور ڈگری طلبا کے لئے انٹگریٹیڈ کورس شروع کیا گیا ہے۔

 

ملت کے نونہالوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں ۔ اسی ضرورت کے پیش نظر عالمہ کورس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم گیانم میں فراہم کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں دینی تعلیم اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کی شخصیت سازی اور کردار سازی کے پہلو کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ۔گیانم کے طلبا میں مثبت رویہ پیدا کرنے ۔ ان کی شخصیت کو ابھارنے ۔ کمیونیکیشن اور مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ان کی دین و دنیا میں سرخروئی کیلئے وقتاً فوقتاً ماہرین کے ساتھ ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گیانم جونیر کالج کی دو شاخیں ہیں جن میں ایک شاہ علی بنڈہ روڈ اور ایک سنتوش نگر میں واقع ہے ۔ طلبا و طالبات کو عملی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ٹورس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ گیانم جونیر کالج انتہائی جدید لیباریٹریز سے لیس ہے ۔

 

مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885553751 یا 9493913838 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button