جنرل نیوز

جامعۃ البنات حیدرآباد کے تحت نیٹ کی کوچنگ کے کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے حوصلہ افزائی پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد کا معروف دینی ادارہ جامعۃ البنات حیدرآباد جو ملت کے لیے تعلیم کے میدان میں ہر طرح کے تعاون کا قائل ہے اور سرگرم عمل بھی ہے ۔ اپنی جہدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے 2024۔ 2023 میں ug neet کے لیے قابل اساتذہ کو موقع فراہم کیا گیا ۔ چنانچہ شام کے اوقات میں گذشتہ سال بہترین نظم و ضبط اور مکمل اسلامی ماحول میں کوچنگ کلاس چلائی گئی۔ جناب ڈاکٹر حفیظ الرحمن (کیمسٹری) جو گذشتہ 35 سالوں سے اس میدان میں تدریسی تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے دیگر مضامین کے اساتذہ کی ٹیم کے ساتھ اپنی خدمات فراہم کیں

 

اور 60 طلبہ و طالبات کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ بیشتر طلبہ کی فیس میں رعایت کی گئی یا مکمل معاف کی گئی ۔ اس طرح امت کے ذہین طبقہ کو ضائع ہونے سے بچانے کی ایک کوشش کی گئی۔اس مخلصانہ کوشش کو اللہ تعالیٰ نے ثمر آور کیا اور 22 اسٹوڈنٹس نے 470- 610 نمبرات حاصل کرتے ہوئے خود کو MBBS کا اہل ثابت کیا۔ نیز 13 اسٹوڈنٹس BDS کے لیے پر امید ہیں۔ اس طرح جامعہ نے اپنی عمارت اور وقت کا بہترین استعمال کیا اور اپنے اسٹاف کے ذریعے اس کام میں مکمل مدد فراہم کی ۔10 جون بروزِ منگل ان کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے ایک ہمت افزائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اولیائے طلبہ بھی شریک ہوئے ۔ پروگرام کا آغاز جامعہ کی طالبہ روحہ مریم کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ اسکے بعد ناظم و صدر جامعہ رفیق احمد نظامی صاحب نے خطاب کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اسلام میں دینی و دنیاوی علوم کی کوئی تفریق نہیں ہے ہر علم انسان کو اللہ سے جوڑتا ہے اور ہر وہ علم مفید ہے جو انسانوں کے کام آئے ۔ انہوں نے طلبہ کو محنت ایمانداری کے ساتھ اس شعبہ میں خدمت کی تلقین کی ۔

 

مہمان خصوصی کے طور پر اقراء مشن اسکول کے بانی و ڈائیریکٹر ڈاکٹر ساجد علی صاحب مدعو تھے ۔ انہوں نے بیش قیمت نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ اب آپ UG سے PG کی دوڑ میں ہیں ۔ آج سے ہی میراتھن ریس کے پلیئر کی طرح اپنی اسپیڈ کو قائم رکھیں اور منزل کے حصول تک محنت کرتے رہیں۔ جنک فوڈ سے پرہیز کرتے ہوئے اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔ آخر میں سیکرٹری جامعہ ڈاکٹر معراج الدین صاحب جو اس سارے پروگرام کے روح رواں تھے انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ ہر روز دو آیات مع ترجمہ ضرور پڑھیں ، والدین کی فرمانبرداری کریں اور شادیوں کی دعوتوں سے دور رہیں اور سادہ زندگی گزاریں۔

 

طلبہ کو جامعہ کی طرف سے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تحائف بھی دئیے گئے جو دعائیہ کتابچہ ، رائٹنگ پیڈ اور پن پر مشتمل تھے۔جامعۃ البنات حیدرآباد اپنی اس چھوٹی سے کاوش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اور ملت سے دعاؤں کا طالب ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button