جنرل نیوز

روزنامہ سیاست کی جانب سے ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام۔ عامر علی خان کی شرکت

نظام آباد:20/ اپریل (اردو لیکس) روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے 4/ مئی 2024 ء بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے

 

جس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں اس اجلاس میں تمام مسلکوں کے علمائے دین، حفاظ، مشائخین کے علاوہ دانشوران ملت کو شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ موجودہ پارلیمانی انتخابات سیکولر اور فاشش طاقتوں کے درمیان منعقد کئے جارہے ہیں اگر مسلم رائے دہندے ووٹ ضائع کرتے ہیں تو آنے والے 5سالوں تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا

 

اور ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ووٹ دینا ہے اور مسلمانوں کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے اور فیصلہ کن موقف رکھتا ہے لہذا اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی روزنامہ سیاست کی جانب سے پرُ زور اپیل کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button