نیشنل

فرضی برتھ سرٹیفیکٹ معاملہ میں اعظم خان ان کی شریک حیات اور فرزند کو عدالت سے ملی راحت

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے ارکان خاندان کو فرضی برتھ سرٹیفیکٹ معاملہ میں الہ آباد ہائیکورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ اعظم خان ان کی شریک حیات تنزین فاطمہ اور فرزند عبداللہ اعظم کو عدالت سے ضمانت حاصل ہوئی۔

 

ساتھ ہی عدالت میں اعظم خان کی سات سال کی سزا پر بھی روک لگا دی ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد تنزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم جیل سے رہا ہو جائیں گے لیکن اعظم خان رہا نہیں ہو پائیں گے کیونکہ وہ ایک اور مقدمہ میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فرضی پیدائش سرٹیفیکیٹ معاملے میں رامپور کے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے 3 جنوری 2019 کو اعظم خان ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروایا تھا۔

 

رکن اسمبلی نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اعظم خان اور ان کی بیوی نے بیٹے کا پیدائشی سرٹیفیکٹ رامپور نگرپالیکا کونسل سے بنوایا تھا جبکہ دوسرا برتھ سرٹیفیکٹ لکھنو میونسپل کارپوریشن سے جاری کروایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button