مبارکباد

پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کما ر گوڑ کی سالگرہ تقریب کا کانگریس بھون نظام آباد میں انعقاد

پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کما ر گوڑ کی سالگرہ تقریب کا کانگریس بھون نظام آباد میں انعقاد

کارپوریٹر ببلو خان اور دیگر کانگریس قائدین نے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی

نظام آباد:24/مئی (اردو لیکس)آج کانگریس بھون نظام آباد میں سابق پی سی سی سکریٹری رام بھوپال کی قیادت میں پی سی سی ورکنگ صدرو ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کی سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ریاستی پی سی سی جنرل سکریٹری گڈوگو گنگادھر پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورکیک کاٹ کرخوشیاں منائی

 

۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ نے ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر اور ایم ایل سی نامزد کے لئے بہت محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید بلندیوں پر پہنچیں گے اور اہم عہدوں پر فائز ہوں گے۔بھکتا وتسلم نائیڈو دلی، رامرتھی گوپی، وکی یادو، وپل گوڑ، وینو راج، جاوید اکرم، سنتوش، محمد اسد فروٹ مرچنٹ،محمدعیسیٰ، بوبلی رام کرشن، اوشا، کیشا مہیش، وجئے لکشمی، اعجاز، پرمود، دھرما گوڑ، راجندر پرساد، بنٹو بلرام،بالکشن، اختراحمد خان اور دیگر نے شرکت کی

 

۔ان کے علاوہ کارپوریٹر بلدی ڈویژن نمبر 56احمدپورہ کالونی ببلو خان نے بھی پی سی سی ورکنگ صدر و ایم یل سی مہیش کمار گوڑ کویوم پیدائش کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button