جنرل نیوز

نظام آباد انڈسٹریل و اگریکلچر نمائش میں دن بہ دن عوام کے ہجوم میں زبردست اضافہ

نظام آباد انڈسٹریل و اگریکلچر نمائش میں دن بہ دن عوام کے ہجوم میں زبردست اضافہ

 نظام آباد انڈسٹریل و اگریکلچر نمائش سوسائٹی کے زیر انتظام (41) نمائش کا آغاز۔نائب صدر سوسائٹی داسری نرسملو

نظام آباد:25/مئی (اردو لیکس )تلنگانہ ریاستی سطح پر اپنے منفرد مقام رکھنے والی نظام آباد انڈسٹریل و اگریکلچر نمائش سوسائٹی کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کنٹیشور نظام آباد میں (41)ویں صنعتی و زرعی نمائش کا آغاز ماہ اپریل سے عمل میں آچکا ہے۔جہاں پر بلا تفریق مرد و خواتین، بچے، بڑے و معمرین سیر و تفریح کیلئے روزآنہ شام 7بجے تا رات 11بجے تک لطف اندوز ہوتے ہوئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔

 

نظام آباد شہر میں یہ نمائش 45دنوں تک جاری رہے گی۔ نظام آباد انڈسٹریل و اگریکلچر نمائش سوسائٹی نائب صدر مسٹر داسری نرسملو نے بتایاکہ نظام آباد شہر میں صنعتی و زرعی نمائش کا آغاز 1967ء میں تلک گارڈن سے شروعات کی گئی اور اگلے تین سالوں تک یہ نمائش تلک گارڈن میں انعقاد عمل میں لائی جاتی رہی۔ اس کے بعد ہر سال صنعتی و زرعی نمائش گورنمنٹ خلیل واڑی ہائی اسکول گراؤنڈ میں 5سالوں تک قائم کی جاتی رہی۔ مابعد ہر سال گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج گراؤنڈ نظام آباد میں عمل میں لائی جارہی ہے

 

۔ نائب صدر نمائش سوسائٹی مسٹر داسری نرسملو نے بتایاکہ موجودہ نمائش میں جملہ 201 مختلف اسٹالس قائم کئے گئے ہیں ملک کے مختلف ریاستوں میں تیار کردہ مصنوعات، پارچہ جات، دکانوں و گھروں کی بہترین سجاوٹ کیلئے ہمہ اقسام کی اشیاء بچوں اور نوجوانوں کیلئے جھولے،الکٹرانک جھولے، امیوزمنٹ آئٹمس وغیرہ کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔ نمائش سوسائٹی نائب صدرداسری نرسملو نے بتایاکہ اس نمائش سوسائٹی کے چیرمین ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد مسٹر کرن کمار اور کمیٹی کے نائب صدور میں داسری نرسملو، رمیش چندر ریڈی، لکم ریڈی، جنرل سکریٹری بنٹو راجیشور، جوائنٹ سکریٹریز بھکتا وتسلم دلی، ونود کمار، ڈگمبر پوار، اور خازن آنند راؤ شامل ہے۔

 

نائب صدر نمائش سوسائٹی داسری نرسملو نے بتایاکہ اس نمائش میں دن بہ دن مرد وخواتین نوجوانوں اور بچوں کا ہجوم بڑھتا جارہا ہے۔ پرکشش تفریح کا سامان میسر ہے۔انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج نظام آباد کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کی وجہہ سے اور شدید گرما کے پیش نظر نظام آباد میں نمائش سوسائٹی کے آغاز میں قدرے تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ نمائش اگلے ماہ 15/جون 2024ء تک قائم رہے گی۔ انہوں نے نظام آباد کی عوام سے قائم کی گئی صنعتی و زرعی نمائش کے انعقاد سے بھرپور استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button