ورلڈ بی پی ڈے کے موقع پر نظام آباد میں شعور بیدار ریالی کا انعقاد
ممتاز ماہرطب ڈاکٹر راجندر سری و دیگر کا خطاب
نظام آباد: 25/مئی( محمد یوسف الدین خان) ڈاکٹر راجندر سریکانت نے کہا کہ ہر ایک فرد کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہے، انہیں صحتمند زندگی گزارنے میں ناکامی کے بغیر ہر روز ورزش کرنے کا اختیار کرنا چاہیے منورما ہاسپٹل نظام آباد انچارج ڈاکٹر کٹا نرسمہا کی ہدایت پر بلڈ پریشر (بی پی )سے متعلق ایک شعوربیداری کی ریلی نکالی گئی
۔ اس موقع پر ڈاکٹر کٹا نرسمہا، ڈاکٹر راجندر سری کانت اور ڈاکٹر ہتیش کمار نے کہا کہ وہ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہورے ہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ فوڈ، زیادہ نمک اور کولیسٹرول سے متعلق چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔ بی پی جیسی بیماریاں میں مبتلا نہ ہوں۔ متوازن غذا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں ڈاکٹروں نے کہاکہ ہندوستان میں اس وقت بی پی میں مبتلا افراد کی تعداد زیادہ ہے اور وہ کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بی پی جیسی بیماری ایک بار لگ جائے تو زندگی بھر رہتی ہے اور اسے نارمل رہنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ روزانہ ورزش، چہل قدمی اور تیراکی کریں تو یقیناً آپ صحت مند رہ سکتے ہیں
۔ قبل ازیں منورما اسپتال نظام آباد سے ”عالمی یوم بی پی سے بچاؤ“کے موقع پر ایک خصوصی شعوربیداری ریالی کا انعقادعمل میں لایا گیا۔ اس بیداری ریلی میں شراون، نرسیا، بوجیندر، راجیش، سریش، رمیش، روی، نریش، سوپنا، سراوتی، روی، کشور،پرملا، کاویا، رادھا، مادھوا اور دیگر نے حصہ لیا۔