جرائم و حادثات

دہلی کے بچوں کے ہاسپٹل میں لگی بھیانک آگ 7 شیر خوار بچوں کی موت

نئی دہلی: دہلی کے ایک بچوں کے ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 7 شیر خوار بچوں کی موت ہوگئی اور5 بچے زخمی ہوگئے۔ مشرقی دہلی کے وویک وہار میں واقع نیو برن بے بی کیر ہاسپٹل میں کل رات آگ لگ گئی۔

 

فوری طورپر9 فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ پر قابو پایا گیا۔ 12 نو زائدہ بچوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ یہ حادثہ رات ساڑھے 11 بجے کے وقت پیش آیا۔ حادثہ کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے ہاسپٹل کا مالک فراری میں ہے پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button