جنرل نیوز

منی پور میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف کھمم میں ریالی _ کلکٹر وی پی گوتم کو یاداشت پیش۔

منی پور میں جاری فرقہ وارانہ تشدد اور ظلم کے خلاف کھمم میں عیسائی طبقہ نے  ریالی نکالی ۔ ریالی کا آغاز کھمم کے پلمیلین گرونڈ سے ہوا ریالی میں کھمم ضلع کے تمام چرس کے فادرز موجود تھے ۔ریالی میں مرکز کی فرقہ پرست بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔۔ ریالی کا اختتام امبیڈ کر چورہ کھمم پر ہوا اس موقع پر چرچ کے فادرز نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے تین ماہ سے منی پور فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہے اور خواتین کے اوپر ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے

 

جمہوری ملک میں منی پور کے شرم ناک واقعات ایک بدنما داغ ہے فادرز نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پرزور مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر منی پور اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو فوری برطرف کیا جائے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ منی پور واقعات کے خلاف اخلاقی طور پر ذمداری قبول کر لے ملک کے حالات کو مکدر کرنے میں مرکزی حکومت کی کارستانی ہے

 

بعد ازاں عیسائی طبقہ کے ذمداران نے کھمم کلکٹر وی پی گوتم کو منی پور میں جاری تشدد کے خلاف یاد داشت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button